Live Updates

پورے سندھ میں تحریک انصاف تیزی سے مضبوط ہورہی ہے ،ڈاکٹر عارف علوی

پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے مک مکاکیا اور ایک دوسرے کو شہر بانٹ کردیئے ، سچل گوٹھ میں مختلف برادریوں اور پارٹیوں سے لوگ پی ٹی آئی میں شامل

اتوار 22 جنوری 2017 21:20

�راچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) سچل گوٹھ میں مختلف برادریوں اور پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں رہنماء اور کارکنان اپنی پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگے اس حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے جوائنت سیکٹری ڈاکٹر مسرورسیال کی جانب سے سچل گوٹھ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے شرکت اس موقع پر دوسری پارٹیوں سے شامل ہونے والوں میں سے جیئے سندھ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے سابقہ صدر علی میرجت ، شفقت شاہ بخاری ،ایم کیو ایم کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میرنذیرخان بروہی سمیت سیکڑوں رہنماوں نے بھی شرکت کی شمولیت پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ماضی میں ایک جماعت ایسی تھی جس نے کراچی حیدرآباد سکھر اور میرپورخاص میں کہا کہ ہم اردو بولنے والوں کی جماعت ہیں پھر انہوں نے انہیں کبھی سندھیوں سے کبھی پٹھانوں سے لڑوایا اور آخر میں انہوں نے پورے پاکستان کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی اور پاکستان کے خلاف نعرے لگوائے ، الطاف حسین کو بتایا گیا کہ اگر آپ پاکستان مخالف نعرے لگائیں گے تو کراچی کی گلی گلی میں خون بھے گا اور لوگ بغاوت کرلیں گے مگر پاکستان تحریک انصاف نے ایسا ہونے نہیں دیا ،یہاں پر ساری جماعتوں نے لوگوں کو دہوکا دیاہے لوگ انتظار میں ہیں کہ کوئی ایسی جماعت آئے جس کے ساتھ چلا جائے اور وہ صرف تحریک انصاف ہی ہے ، بڑی تیزی سے لوگ تحریک انصاف کا حصہ بن رہے ہیں سندھ کے حوالے سے پہلے دن سے ہی عمران کان کا واضع موقف رہا ہے کہ کبھی بھی کالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا جسے سندھ اسمبلی میں رد کیا گیا ہے ہم اس کی کبھی بھی حمایت نہیں کریں گے اور سندھ کو اب مزید تقسیم ہونے نہیں دیں گے سندھ کے کسی بھی شہر میں چلے جائیں وہاں کی صورتحال سب کے سامنے ہے روڈ ہسپتالیں کوئی سہولت موجود نہیں اگر کوئی بیمار ہوجاتا ہے تو اسے کراچی لے آتے ہیں کیوں کہ وہاں کہ ہسپتالوں میں کوئی سہولت نہیں ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ آج جن لوگوں نے اس تھریک کو جوائن کیا ہے انہوں نے جہاد کا راستہ اپنایا ہے اور جو پیپلزپارٹی میں شمولیت کرتا ہے وہ یہ کہتا ہے کہ بھائی ایک تجوری کی چابی ہمیں بھی دے دیں ، ایم کیو ایم کی اصلیت سب کے سامنے آچکی ہے ماضی میں ایم کیوایم نے بھتا خوری ٹارگٹ کلنگ کو پروان چڑھایا آئے روزہڑتالیں کرتے تھے یہ لوگ یہ نہیں دیکھتے تھے کہ ہم کسے ماررہے ہیں بس انہیں اسکور پورا کرنا ہوتا تھا لوگوں میں خوف و حراس پھلاتے تھے اور ہڑتالیں کرتے تھے ، ہم ایم کیوایم کے خلاف ہیں مگر پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کے ساتھ دوستی کی اور صبح میں ایک دوسرے کو برابھلا کہتے تھے اور رات میں ساتھ بیٹھ کر پئسے گنتے تھے ، پانامہ کے معاملے میں ازدھاوں کی گردن پر ہاتھ رکھ لیا ہے جلد یہ چور اپنی منطقی انجام کو پہنچیں گے ،اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے جوائنٹ سیکٹری ڈاکٹر مسرورسیال ، نصرت واحد ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدربلال غفار، اکبر موریجو ، عبدالرسول بلالی ۔

(جاری ہے)

ارشد شاہ ، ثمینہ سلام ، نور بنگش ، ارشد شاہ ، عبید خان ، غلام محمد گبول ،ڈاکٹر سرور ڈاھری ، خالد نیازی ، طاہر نیازی ، ستار شیخ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پرحلیم عادل شیخ نے نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی تیزی سے سندھ کے اندر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے لوگوں کو عمران خان میں ایک امید کی کرن نظر آتی ہے لوگ جانتے ہیں کے جتنے بھی لوگ آئے انہوں نے اپنی جائیدادیں بنائیں جب سے پاکستان بنا ہے تب سے لوگوں کی حالت نہیں بدلی لیکن اب عمران خان جوکہ غریبوں کا مزدوروں کا پسے ہوئے طبقے کا لیڈر بہادر لیڈر میدان میں ہے اور جلد اس نظام کا خاتمہ ممکن ہوگا سندھ کے اندر حالات سب کے سامنے ہیں اسمبلی میں جو لوگ ایک عورت کی عزت نہیں کرتے ان سے پوچھا جائے کہ ان کے حلقے کی کیا حالت ہے تو سب کو پتہ ہے نہ ڈاکٹر ہیں نہ ہسپتالیں ہیں نہ پانی بجلی گیس کوئی بھی سہولت موجود نہیں ہے لیکن اب اس اندہیروں کا خاتمہ ہونے والا ہے سندھ میں تحریک انصاف کی جب حکومت ہوگی تو کے پی کے کی طرح سندھ بھی خوشحال ہوگا اسکولیں ہونگی تعلیم ہوگی ڈاکٹرزہونگیں ہسپتالیں ہونگیں سڑکیں ہونگی ہرچیز سندھ میں ہوگی کیوں کہ تحریک انصاف کا منشور ہی عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانا ہے ،تحریک انصاف کے دور میں کرپشن نہیں ہوگی ڈاکو نہیں ہونگے کرپٹ افسران نہیں ہونگے ایسے وڈیرے نہیں ہونگے جنہیں اسمبلی میں بات کرنی کی تمیز نہیں ہے ،ہمارے پاس کارکن مضبوط ہوتا ہے ، جب تک عام آدمی مضبوط نہیں ہوگا تب تک سندھ اور مضبوط نہیں ہوگا پاکستان مضبوط نہیں ہوگا ، یہاں پر گریجوئیٹ نوجوان بیٹھے ہوئے ہیں مگرانہیں اس لیے نوکری نہیں ملتی کے انہوں نے پئسے نہیں دیے ان کے پاس سفارش نہیں ہے ہمیں یہ سندھ نہیں چاہیے ہمیں خوشحال سندھ چاہیے جو تحریک انصاف بنائے گی ،ہمیں عمران خان کے فلسفے اور تحریک کو لیکر آگے بڑھنا ہے ہم سب عمران خان کے سپاہی ہیں ، ایم کیوایم نے شہر کو تباہ کیا اب وہ اختیارات کا رونہ روتے رہتے ہیں ایم کیوایم ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوچکی ہے پاکستان کے غداروں کو عوام اب پہچان چکی ہے ان کے لیے کوئی جگھ نہیں ہے سندھ کے اندر پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے مک مکاکیا اور ایک دوسرے کو شہر بانٹ کردیئے یہ تمہارے یہ ہمارے مگرتحریک انصاف نے ان کی مک مکا کو ختم کیا اور لوگوں میں ان چورڈاکوئوں کے خلاف شعور پیدا کیا جولوگ آج یہاں پر عمران خان کی اس تحریک میں شامل ہوئے ہیں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید ہے کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے دوست اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ،نئے شامل ہونے والوں میں جیئے سندھ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی نائب صدر سید شفقت شاہ ، جسقم بھٹائی آباد تائون پریزیڈنٹ جمیل جوگی ، وائس پریزیڈنٹ مسلم لیگ فنکشنل عارف جمیل ، جسقم یونٹ پریزیڈنٹ علی رضاکانڈرھڑو ، وحید شیخ ، امین گھمرو ، امجد سومرو ، الیاس سہتو ، سید وارث علی شاہ ، شعیب عالم ، صادق تنیو ، کفیل قاضی ، الاہی بخش بھنبھرو ، برکت عباسی ، میرجہانزیب خان مالکانی ، احسان چنا ، ڈاکٹر دانیال عباسی ، غلام حسین ابڑو ، آفاق میمن ، شاہ رخ بھیو ، یاسین تنیو ،اکرام ڈیرو اور دیگر رہنماء اور کارکنان شامل ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات