پشاورپولیس نے ایک ہفتہ قبل اغوا ء ہونیوالی بچی کوبازیاب کرکے اغواء کارخاتون کوگرفتارکرلیا

اتوار 22 جنوری 2017 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پشاورپولیس نے ایک ہفتہ قبل اغوا ء ہونیوالی بچی کوبازیاب کرکے اغواء کارخاتون کوگرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

پشاورمیں چھوٹے بچوں کے اغواکارایک مرتبہ پھرسرگرم ہوگئے، اب اغواکاروں میں خواتین بھی شامل ہوگئے،فقیرآبادپولیس نے کاروائی کرکے گزشتہ دنوں لاپتہ بچی ثمیہ بی بی کو بازیاب کرالیا گیا ،پولیس کے مطابق بچی کو13جنوری کو گھرکے باہرسے اغواکیاگیا ۔ بچی کیوالدین قاضی کلے کے رہائشی ہیں،بچی کوشاہین نامی خاتون نے اغواکیا تھا،شاہین کاتعلق چارسدہ سے ہے،جوپشاورمیں رہتی تھی،بچی کواغواء کے بعدپیسوں کے عوض فروخت کرناتھا۔۔

متعلقہ عنوان :