پریس کلب وزیرآباد کو جگہ اور عمارت فراہم کر ناہمارا ذمہ ہے، چو ہدری شو کت منظور چیمہ

اتوار 22 جنوری 2017 21:01

گو جرانوالہ۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)تحصیل پریس کلب وزیرآباد کو جگہ اور عمارت فراہم کر ناہمارا ذمہ ہے تاکہ صحافی پوری دلجمعی اور تو جہ سے اپنے فرائض سر انجام سے سکیں ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ایم پی ا ے چو ہدری شو کت منظور چیمہ اورایم پی اے چو ہدری اکمل سیف چٹھہ کا تحصیل پر یس کلب وزیرآبادکی تقریب حلف برداری کے موقع پر مہندی میرج ہال ساروکی چیمہ میں خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت تحصیل پر یس کلب وزیرآباد کے صدر ملک طاہر علی نے کی۔

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع گو جرانوالہ کے صدر فراز ربانی نے جگہ کی فراہمی کے بعد دس ہزار اینٹیں بطور عطیہ پریس کلب کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے تعاون کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین یو نین کو نسل منظور آباد چوہدری خالد منظور چیمہ، اے ای او وزیرآباد محمد صفدر بھٹہ ، ایس ایچ او احمد نگر چٹھہ محمد نوید گجر،عمران رسول بٹ موجود تھے جبکہ صدرتحصیل پر یس کلب وزیرآباد ملک طاہر محمود خاں ، جنر ل سیکرٹری محمد گلشاد سلیمی، نائب صدور ناصر اقبال مہر،میاں صبیح الرحمن ، محمد نعیم بٹ ، سینئر نائب صدر را نا سلطان احمد ، چیف کوآرڈنیٹر ملک نجیب اللہ، اکبر بھٹی ، کاشف عمران ، سید رضا سلطان، حافظ عبدالمنان ، محمد فیصل افضل ، ڈاکٹر محمد اکرم جاوید،عبدالرحمن ،محمد عارف شہباز،سیٹھ محمد عارف،حکیم حفیظ اللہ منہاس،مظفر زیدی،آصف پریمی،طارق محمود تارڑ،حافظ محمد اسلم جٹ ودیگرممبران موجود تھے ،ملک طاہر محمود خاں نے سپاسنامہ پیش کیا، مہمانان خصوصی ایم پی اے چوہدری شوکت منظور چیمہ اور ایم پی اے اکمل سیف چٹھہ نے ممبران میں تقرر نامے تقسیم کیے جبکہ ممبران سے حلف ایم پی اے چوہدری شوکت منظور چیمہ نے لیے، پروگرا م کے آخر میں مہمانوں کو پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔