میئر لاہور کرنل مبشر جاوید اور ڈاکٹر سردار علی ایازکا شہر اور نواحی گاؤں میاں میر کا دورہ

اتوار 22 جنوری 2017 21:01

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) میئر لاہور کرنل مبشر جاوید اور ڈاکٹر سردار علی ایاز نے اتوار کے روز شہر اور نواحی گاؤں میاں میر کا دورہ کیا ، انہوں نے میاں میر اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے رہائشیوں کے مسائل سنے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی بھی کرائی.

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کر نل مبشر جاوید نے کہا کہ وہ بطور میئر شہریوں کے مسائل حل کروانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے جبکہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے ویثر ن کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں توجہ دی جائے گی.

میئر لاہور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ کو وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی طرف سے مجموعی طور پر بیس لاکھ روپے کے چیک دیے اور ان کو یقین دلایا کہ ہر مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں. اس موقع پر چوہدری علی اعجاز، چیئرمین یو سی ملک مظہر، وائس چیئرمین الیاس جٹ اور علاقہ کے دیگر افراد بھی موجود تھی.

متعلقہ عنوان :