جے یو آئی کی صوبائی مجلس عمومی (جنرل کونسل) کا اجلاس 28 اور 29جنوری کو پشاور میں ہو گا

مرکزی میڈیا کمیٹی کا اجلاس بھی 28جنوری کا پشاور میں طلب

اتوار 22 جنوری 2017 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان کے مطابق جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی مجلس عمومی (جنرل کونسل) کا اہم اجلاس شیڈول کے مطابق 28اور29جنوری ہفتہ ، اتوار کو صوبائی سیکرٹریٹ رنگ روڈ پشاور میں منعقد ہو رہا ہے، اجلاس کی صدارت مولانا گل نصیب خان کرینگے، اجلاس میں صوبہ بھر اور قبائل ایجنسیوں کے 800ارکان جنرل کونسل شریک ہونگے، اجلاس ہفتہ 28جنوری دوپہر 2بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرے روز 29جنوری تک جاری رہیگا،جبکہ مرکزی میڈیا سیل کا اجلاس 28جنوری بروز ہفتہ صبح 10بجے صوبائی سیکرٹریٹ میں طلب کیا گیا ہے، جسمیں سینٹ کے ڈپٹی چیرمین مولانا عبدالغفور حیدری بھی شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :