پشاور،اے این پی کا بونیر چغرزئی ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس

اتوار 22 جنوری 2017 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے بونیر کے علاقے چغرزئی میں ٹریفک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ، اپنے ایک بیان میں پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ناگہانی آفات کے سانے انسان بے بس ہے اور صبر کے سوا انسان کے پاس کوئی چارہ نہیں ، انہوں نے غمزدہ کاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ، انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ، پارٹی رہنماؤں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :