متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کا گوجرہ میں حادثے میں 6افراد کی ہلاکت پرگہرے دکھ کااظہار

اتوار 22 جنوری 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے گوجرہ میں ٹرین کی زد میں کار آجانے کے ہولناک حادثے اور اس کے نتیجے میں 6افراد کی ہلاک اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی (پاکستان ) نے کہاکہ ملک بھر میں ٹرین حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور آئے روز ٹرین حادثات کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع معمول بن چکا ہے لیکن محکمہ ریلوے اور حکومت کی جانب سے ان حادثات کی روک تھام کیلئے کسی قسم کے کوئی ٹھوس اقدامات دیکھنے میں نہیںآرہے ہیں جو کہ باعث تشویش اور قابل مذمت ہے ۔

رابطہ کمیٹی (پاکستان ) نے ٹرین اور کار کے درمیان ہونے والے حادثہ میں جاں بحق افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی (پاکستان ) نے وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق سے مطالبہ کیا کہ گوجرہ ٹرین حادثہ کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور محکمہ ریلوے اس قسم کے ہولناک حادثات بچائو کیلئے محکمہ ریلوے کو جدید دنیا سے ہم آہنگ کرے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔ #