فیصل آباد،میونسپل کارپوریشن سٹی میئر کا کارپوریشن کے وسائل میںاضافہ کے لئے چونگیات بحال کرنے کامطالبہ

اتوار 22 جنوری 2017 21:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) میونسپل کارپوریشن کے سٹی میئرنے حکومت پنجاب سے کارپوریشن کے وسائل میںاضافہ کے لئے چونگیات کوبحال کرنے کامطالبہ کردیا، یہ مطالبہ میئر سٹی محمدرزاق ملک نے میونسپل کارپوریشن کے اراکین کے اعزازمیںدیئے گئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ خاںسے کیا ، آن لائن کے مطا بق میئر سٹی محمدرزاق ملک مزید کہناتھا کہ شہرکی تعمیروترقی کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے کارپوریشن کے وسائل میںاضافہ کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں، ٹیکس کلیکشن پربھی بھرپورتوجہ دی جارہی ہے۔

اس سلسلہ میںویب سائٹ بھی بنائی جارہی ہے جبکہ ٹھیکوںکی شفاف نیلامی آن لائن بھی ہوگی اورلوگ اوپن آکشن میںبھی حصہ لے سکیںگے۔

(جاری ہے)

تجاوزات کے خاتمہ اورعوام کوبنیادی سہولتوںکی فراہیمی کے لئے اقدامات کئے جائیںگے۔انہوںنے کہاکہ گروپ کی وجہ سے میئرمنتخب ہوا۔نئے شامل ہونے والے ارکان کوویلکم کرتے ہیںانہیںساتھ لے کرچلیںگے۔ انہوںنے کہاکہ شہر سے تقریباً17سو ٹن کوڑا جمع ہوتا ہے۔اگراس کے لئے مختص کی گئی اراضی پربجلی کاکارکانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جائے توکوڑاسے بجلی پیداکی جاسکتی ہے۔ انہوںنے وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ خاںکو کارپوریشن کے وسائل میںاضافہ کے لئے چونگیات کوبحال کرنے کی بھی تجویزپیش کی۔

متعلقہ عنوان :