اسلام آباد،بجلی ٹرانسفارمر چوری کرنے والا گروہ گرفتار

پولیس نے تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی

اتوار 22 جنوری 2017 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) وفاقی دارالحکومت سے بجلی ٹرانسفارمر چوری کرنے والا گروہ گرفتار، پولیس نے تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کی حدود میں روات کے قریب رات گئے بجلی ٹرانسفارمر کو چوری کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لئے۔

(جاری ہے)

واپڈا کے ملازم راجہ ریاست نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بجلی ٹرانسفارمر اتار رہے تھے، لائن مین ریاست نے درخواست میں مزید بتایا ہے کہ وہ راستے سے گزر رہا تھا اچانک اس کی نظر پڑی تو ملزمان ٹرانسفارمر چوری کر رہے تھے جو اس کام کے کافی ماہر نظر آرہے تھے۔

پولیس تھانہ سہالہ نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمے کا اندراج لیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد رحمان،عادل،اور علی رضا شامل ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیاہے۔(حسن رضاہاشمی)

متعلقہ عنوان :