اسلام آباد، چوری ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

ایک ہی روز تین مختلف وارداتوں میں شہر ی نقدی،زیورات ،موبائل فونز سے محروم

اتوار 22 جنوری 2017 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) وفاقی دارالحکومت میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکی،ایک ہی روز میں تین مختلف وارداتوں نے شہریوں کو نقدی،زیورات ،موبائل فونز سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزی منڈی سروس روڈ کے قریب نا معلوم افراد نے محمد رفیق کو لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

رفیق نے پولیس کو بتایا کہ ڈبل کیبن گاڑی پر نامعلوم افراد آئے اور اس سے اسلحے کے زور پر نقدی و موبائل فون چھین کر لے گئے، تھانہ بنی گالہ پولیس کو ولید نے بتایا کہ بحریہ انکلیو میں واقع دفتر سے نامعلوم افراد 5موبائل فون اور لیپ ٹاپ چرا کر لے گئے ہیں، تھانہ سہالہ کی حدود میں ڈی ایچ اے فیز ٹو کے رہائشی طلحہ نے پولیس تھانہ سہالہ کو بتایا کہ نامعلوم افراد اس کے گھر سے طلائی زیورات،نقدی،ڈائمنڈ گھڑی۔

چیک بک اور اے ٹی ایم کارڈ اٹھا کر لے گئے ہیں۔ تمام وارداتوں میں متعلقہ پولیس نے حسب معمول مقدمے کا اندراج کرتے ہوئے مدعیان کو تسلیاں دے کر گھروں بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :