کوئٹہ, شہید عبدالرحمان ایسوٹ کی جدوجہد پشتون اور محکوم اقوام کیلئے مشعل راہ ہی,انجینئر شہباز ایسوٹ

اتوار 22 جنوری 2017 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین انجینئر شہباز ایسوٹ نے کہا کہ شہید عبدالرحمان ایسوٹ کو ان کی برسی پر انہیں بھر پور خراج عقیدت پیش کی شہید عبدالرحمان ایسوٹ کی جدوجہد پشتون اور محکوم اقوام کیلئے مشعل راہ ہے شہید نے جس مقاصد کے لئے جدوجہد کی وہ پشتون نوجوان اور طلباء کیلئے سنگ میل کی حیثیت کی ہے شہید رہنماء عملاً پشتون کاز کے لئے گوریلا اور علمی بنیادوں پر دونوں محاذوں پر صبر آزما اور طویل مباریزہ اپنایا عبدالرحمان ایسوٹ نے طلباء کی حقوق اور بعد میں پشتون قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے سر گرم عمل رہے انہوں نے عمل پر یقین کیا قید وبند، جلا وطنی اور ٹار چر سیلوں کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا اور ااج تک ان کی جائیداد ضبط ہے وہ برادر اقوام میں اتحاد وتفاق کے بڑے حامی تھے شہید نے پشتون قوم کی بالادستی اور حقوق کیلئے ہر فلیٹ پر آواز بلند کی تھی اور بے باک سیاست کر تے ہوئے اپنے آپ کو فخر افغان با چا خان بابا کا اصلی پیروکار اپنی سیاسی زندگی کے دوران کبھی بھی سمجھوتے کا شکار نہیں ہے بلکہ اپنی نہ تھکا دینے والے جدوجہد کے دوران ہر قسم کی قر بانیوں اور مشکلات برداشت کر تے ہوئے پشتونخوا وطن اور پشتون قوم کو بہتر ین معیار زندگی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا شہید نے وطن دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ایک نڈر اور بے باک سیاست کی اور عبدالرحمان ایسوٹ جیسات لیڈر پھر صدیوں میں نہیں آسکتا پشتون ایس ایف اور پشتون نوجوان کے لئے ایک رول ماڈل ہے اور ہمیں اپنا رہنمائوں کو کبھی بھی نہیں بھولنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :