رابطہ عالم اسلامی کی امہ اسلامیہ کیلئے خدمات قابل صد تحسین ہیں،مولانا سید عبد الخبیر آزاد

اتوار 22 جنوری 2017 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء)چیئرمین مجلس علماء پاکستان و خطیب امام باد شاہی مسجد لاہور مولانا سید عبد الخبیر آزادکی ملاقات سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی الشیخ محمد بن عبد الکریم العیسٰی سے ہوئی ،اس موقع پر ان کے ہمراہ مجلس علماء پاکستان سے تعلق رکھنے والے ملک کے ممتاز اور جید علماء کرام جن میں مولانا ضیاء اللہ خان،مولانا عبد الظاہر فاروقی ،مولانا شمس الحق، مولانا عبد السمیع ،مولانا مسعود قاسم قاسمی ،ڈاکٹر بشیر خان اسلامک یو نیورسٹی ،مولانا مفتی عبد المعید اسعد ، مولانا مفتی سیف اللہ خالد، مولانا بلال نقشبندی ،صاحبزادہ سید عبد البصیر آزاد ، مولانا سعید ، مفتی احسان الحق ،صاحبزادہ سید عبد الرزاق آزاد ،صاحبزادہ عمار اکبر، اور دیگر راہنما ان کے ہمراہ تھے ، رابطہ عالم اسلامی کے سیکر ٹری جنرل شیخ محمد بن عبد اکریم العیسیٰ کی پاکستان آمد سعودی عرب اور وطن عزیز پاکستان کیلئے سنگ میل ٹابت ہوگی ،رابطہ عالم اسلامی امہ اسلامیہ کو متحد اورا کھٹاکرنے کیلئے جو گرانقدر خدمات سر انجام دے رہا ہے اور دنیا بھرمیں قدرتی آفات زلزلہ سیلاب وغیرہ کے ناگہانی آفات پر رفاہی خدمات ، مساجد کی تعمیر مدارس کا قیام اوران کی تعمیر و ترقی یقینا وہ قا بل صد تحسین ہیںان خیالات کا اظہار خطیب امام با دشاہی مسجد مولاناسید عبدالخبیر آزاد نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران کیا اور ان کی گرانقدر خدمات کو سراہا ، ملاقات کے موقع پر رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر الشیخ عبدہ محمد عتین،اور مختلف عالم اسلامی کے شیوخ بھی موجود تھے ، رابطہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی پاکستان کے علماء اور عوام الناس کی امہ اسلامیہ اور خصوصا سعودیہ کے ساتھ لازوال محبت کو سراہاور کہا کہ پاکستان ہمارا دودسرا گھر ہے اور سعودی عرب اور پاکستان کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں ،پاکستان کا رول امت کو جوڑ نے میں اساسی حیثیت رکھتا ہے ،اور ہم اس لازوال محبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، پاکستان نے مجھے جو محبت دی ہے اور جو مجھے یہاں آکر پزیرائی مٖلی ہے وہ میں کبھی نہیں بھول سکتا ،یقینا رابطہ عالم اسلامی امہ اسلامیہ کو بیدار کرنے میں اپنا رول ادا کر رہی ہے اور ہمارا متحد ہونا امہ اسلامیہ کی سلامتی اور بقا ء کیلئے انتہائی اہم ہے اور اس سلسلہ میں جو کردار پاکستان ادا کر سکتا ہے وہ اپنی جگہ پر اہم ہوگا اور سنگ میل ثابت ہوگا ،آج امت اسلامی کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ،دونوں راہنماؤں کی طرف سے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر علماء کرام نے بھی رابطہ عالم اسلامی کی مسلم امہ کیلئے خدمات کو سراہا اور ان کی خدمات کی تعریف کی ،مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے اس موقع پر سیکرٹری جنرل رابطہ شیخ محمد بن عبد الکریم العیسیٰ کو تحائف وہدایا سے نوزا اور مجلس علماء پاکستان اور بین المذاہب کونسل پیس اینڈ ہارمنی پاکستان کی طرف سے کی طرف سے امت مسلمہ کو جوڑنے اور دنیا میں قیام امن کے حوالے سے نمایاں خدمات پر شیلڈ بھی پیش کی ، اور آخر میں امہ اسلامیہ اور وطن عزیز پاکستان و سعودی عرب کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔