اسلام آباد ہینڈی کرافٹ اینڈ ویمن انٹرپرینیورکی تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی

اتوار 22 جنوری 2017 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) ایوان صنعت و تجارت اسلام آباداور ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام چیمبر ہاوس اسلام آباد میں اسلام آباد ہینڈی کرافٹ اینڈ ویمن انٹرپرینیورکی تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی ۔صدر ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد خالد اقبال ملک اورہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نائب صدر فہدبرلاس نے نمائش میں حصہ لینے والے سٹال ہولڈرز میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ۔

اس موقع پر پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اور پاک ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے سربراہ خورشید برلاس ، ایگزیبیشن آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد زبیربھی موجود تھے۔ خالد اقبال ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صنعت و تجارت کی ترقی سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدت میں اضافے کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے تاجر برداری کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نائب صدر فہدبرلاس نے نمائش کو ہینڈی کرافٹ انڈسٹری کے لئے نہایت خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ پاکستان کی ہینڈی کرافٹ کی پوری دنیا میںمانگ ہے اور پاکستان سمیت بیرون ممالک نمائشوں کے انعقاد سے خواتین سمیت ہینڈی کرافٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو کاروباری ترقی کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے بعد راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی وویمن انٹرپنیور اور ہینڈی کرافٹ کی نمائشیں لگائی جائیں گی جن میں شرکت کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :