بونیر،جبو چغرزئی میں ٹریفک کا المناک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت8افراد جاں بحق ،2 شدید زخمی

اتوار 22 جنوری 2017 20:30

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) جبو چغرزئی میں ٹریفک کا المناک حادثہ ،آٹھ افراد جاں بحق دو شدید زخمی ،جاں بحق ہونے والوں میں چار افراد ایک ہی خاندان سے ہیں ،الخدمت کے رضاکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر پہنچادئیے ،ڈسٹرکٹ نائب ناظم یوسف علی خان کے ہدایات پر جاں بحق افراد کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کرلئے ،ہر طرف رقت آمیز مناظر پیش کرتارہا۔

تفصیلات کے مطابق بونیر کے دور دراز علاقہ جبو میں این سی پی گاڑی گہرے کھائی میں جا گرنے کے نتیجے میں آٹھ افرادتاجبرین ،زوجہ تاجبرین اور ان کے دو بچے ،زیت اللہ خان کی والدہ اور بیٹی ،اختر زیب ساکنان جبو ،شاہ زر سکنہ بدال جاں بحق ہوگئے جبکہ حافظ الرحمان اور خان بھادر کو شدید زخمی حالت میں الخدمت کے رضاکاروں زرفروش خان ،ڈسٹرکٹ کونسلررشید احمد خان،فانوس گوجر ،فخر عالم ،آواز آرگنائزیشن محمد عالم خان کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر پہنچادیئے ،حادثہ کی خبر علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ناظم ڈاکٹر عبید اللہ ،اسسٹنٹ کمشنر اعزاز اللہ ،پولیس نفری بھی جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی کارروائی کی نگرانی کرتے رہے ۔ڈسٹرکٹ نائب ناظم یوسف علی خان ،پی ٹی آئی کے صدر ریاض خان ، سلطان زیب ایڈوکیٹ ،رشید خان ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی امدادی کارروائی کی نگرانی کی ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کئے گئے ہسپتال میں بہتر انتظامات ،ایم ایس ڈاکٹر اختر علی اور دیگر عملہ کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :