حالیہ بارشوں اور برفباری سے ضلع ہرنائی میں عوام کو شدید نقصانات پہنچے ہیں‘ ازلہ کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے، صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال

اتوار 22 جنوری 2017 20:20

ہرنائی۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) حالیہ بارشوں اور برفباری سے ضلع ہرنائی میں عوام کو شدید نقصانات پہنچے ہیں جس کے ازلہ کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے‘ زرغون غر سمیت بارش و برفباری سے متاثرین کی بحالی کیلئے راشن اور دیگر سردی سے بچاؤکی اشیاء تمام متعلقہ علاقوں کو پہنچادی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے زرغون غر کا دورہ کرنے کے دوران زرغون غر طور شور کے مقام پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ بارش و برفباری اللہ تعالی کی رحمت ہے۔ بارش و برفباری نہ ہونے کی وجہ سے صوبے کے مختلف علاقوں میں قحط سالی کا خدشہ تھا اللہ تعالیٰ نے رحم کرکے بارش و برفباری کی ہے۔ تاہم بارش و برفباری سے عوام کو جو نقصانات یا تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے پہلے ہی دن سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور پی ڈی ایم اے کو تمام علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے اور رابطہ سڑکیں بحال کرنے کے احکامات جاری کیے۔

صوبے کی تمام قومی شاہراؤں کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کرکے اپنے اضلاع میں تمام محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ مخلوط صوبائی حکومت صوبے کے عوام کسی بھی مصیبت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ صوبائی حکومت ان کے ساتھ ہے اور انکے شانہ بشانہ انکے مسائل و مشکلات دور کرنے کیلئے صوبائی وزراء متعلقہ علاقوں کا ازخود دورہ کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے پی ڈی ایم اے کے ذریعے بارش و برفباری سے متاثرہ علاقوں میں وافر مقدار میں خوردنی اشیاء ، سردی سے بچاؤ کیلئے کمبل ، ٹینٹ اور دیگر خواتین اور بچوں ، بڑوں کے گرم کپڑے شامل تھے۔ انہوں نے کہاکہ مخلوط صوبائی حکومت اپنے عوام کو کسی بھی مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ ان کے ساتھ انہوں نے کہاکہ زرغون غر کے رابطہ سڑکیں بند تھیں۔

شدید برفباری ہوئی تھی اور زرغون غر کے تمام رابطہ سڑکیں برفباری کے باعث بند تھے لیکن اسکے باوجود بھی ڈپٹی کمشنر ہرنائی عصمت اللہ لیویز فورس کے ہمراہ بھائی روڈ زرغون غر پہنچنے اور عوامی مسائل و مشکلات کا جائزلیکر رپورٹ صوبائی حکومت کو دی جوکہ ہم نے فوری طورپر زرغون غر کے عوام کے لئے راشن گرم کمبل و دیگر اشیاء ہیلی کاپٹر کے ذریعے زرغون غر پہنچائے۔ صوبائی وزیر داخلہ میرسرفرار بگٹی بھی تھے جنہوں نے زرغون غر کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ شدید برفباری سے ضلع ہرنائی کے مختلف علاقے بشمول زرغون غر شدید متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت متاثرین کے نقصانات کا ازلہ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :