چمن‘ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی زخمی ، ڈاکوسونا اور نقدی لوٹ کر فرار

اتوار 22 جنوری 2017 20:20

چمن۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) چمن میں مردہ کاریز روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی زخمی ہو گئی۔ لیویز حکام کے مطابق گزشتہ رات کو مردہ کاریز روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر چوری کررہے تھے کہ گھر کی ایک پندرہ سالہ لڑکی نے جب ڈاکوؤں کو دیکھا تو شور مچایا جس پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے لڑکی کو زخمی کرنے کے بعد سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے اور لڑکی کو چمن سول ہسپتال پہنچادیا گیا۔

(جاری ہے)

شدید زخمی ہونے کی وجہ سے زخمی لڑکی کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق لڑکی کو نائن ایم ایم پستول کی گولی لگی ہے اور ان کو ماتھے پر گولی لگنے کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہے۔ لیویز حکام کے مطابق گھرکے افراد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :