قبائلی وسیاسی رہنماؤں کا رکن صوبائی میر غلام دستگیر بادینی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

اتوار 22 جنوری 2017 20:20

نوشکی۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) حاجی میر غلام دستگیر بادینی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان حلقہ انتخاب میں عوام دوست نے ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دیئے ہیں۔قبائلی وسماجی رہنماؤںکفا یت اللہ، ملا میر خان ساسولی ،شوکت مینگل، شوکت بادینی و دیگر نے کہا ہے کہ وفاقی مشیرو ایم پی اے حاجی میرغلام دستگیر بادینی ضلع نوشکی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشا ں ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں آبنوشی اسکیموںکا جال بچھا دیا ہے ،کیشنگی نوشکی شہر،قاضی آباد، غریب آباد مل احمدوال اوردیگر علاقوںمیںعوام کے پینے کا مسئلہ کافی حل ہورہاہے اور کچھ انشاء اللہ دوسرے فیز میں مکمل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نوشکی کی تاریخ میںترقیاتی کام جاری ہیں۔ موجودہ ایم پی اے کی کارکردگی انتہائی حوصلہ افزا ء اور بہتر ہے۔ علاوہ ازیں سکولو ں میںنئے بلڈنگ کی تعمیر سے تعلیمی اداروںکے کمروںکی کمی بھی ختم ہوجائے گی ۔انہوںنے کہاکہ حاجی میر غلام دستگیر بادینی اپنی کارکردگی کی وجہ سے عوام کے دلوںکی دھڑکن بن چکی ہے اورعوام کی نمائندگی کا حق اداکررہے ہیں عوام بھر پور ساتھ دیں۔