ڈیرہ مرادجمالی‘ سیکورٹی فورسز کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی

اتوار 22 جنوری 2017 20:20

ْ ڈیرہ مرادجمالی۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی‘ سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبوکے علاقے منجھوشوری میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اداروں کی اطلاع پر کارروائی کی۔ سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے لطف اللہ نامی شخص ہلاک ہوگیا جوکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ڈکیتی اغوابرائے تاوان سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ڈیرہ مرادجمالی کی ہسپتال پہنچادیا گیا مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔