چین میں 14.6بلین ڈالر کے انٹرنیٹ انویسمنٹ فنڈ کا اجراء

اتوار 22 جنوری 2017 20:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) چین نے اتوار کو 120بلین یوآن (14.6بلین امریکی ڈالر)انٹرنیٹ انویسمنٹ فنڈ کا اجراء کیا چین کے محکمہ سائبر سپیس اور وزارت خزانہ فنڈ مساوی سرمایہ کاری کے ذریعے انٹرنیٹ پلس ایکشن پلان اور انٹرنیٹ کمپنیوںکی حمایت کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات انڈسٹریل و کمرشل بنک آف چائنہ (آئی سی بی سی) جو فنڈ کے سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں شامل ہے نے بتائی ہے اس فنڈ نے پہلے ہی آئی سی بی سی جس نے دس ملین یوآن کی سرمایہ کاری کی ہے سمیت سرکاری ملکیت بنکوں اور کمپنیوں سے تیس بلین یوآن اکٹھے کیے ہیں۔

آئی سی بی سی چائنہ ڈیولپمنٹ بنک اور زرعی بنک چین کے ساتھ مل کر ان سرمایہ داروںکو 150بلین یوآن کا قرضہ اور مالیاتی سروسز فراہم کرے گا جنہوں نے فنڈ سے سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔چائنہ انٹرنیٹ ورک انفارمیشن سنٹر کا دعویٰ ہے کہ چین کی انٹرنیٹ آبادی گذشتہ سال 731ملین ہوگئی ہے جن میں سے 695ملین موبائل آلات استعمال کر رہے ہیں۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :