مردان ‘ پولیس کا کومبنگ آپریشن‘2 اشتہاری مجرمان سمیت 12مشتبہ افراد گرفتار‘اسلحہ و منشیات برآمد

اتوار 22 جنوری 2017 20:11

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) پی)تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن‘2 اشتہاری مجرمان سمیت 12مشتبہ افراد گرفتار‘17ان رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج، اسلحہ ومنشیات بھی برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مردان پولیس نے تھانہ سٹی کی حدود بغدادہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران 150مکانات چیک کئے گئے جن میں سکیورٹی کلیئر نس نہ کرنے پر 17ان رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج کئے گئے۔

کومبنگ آپریشن کے دوران03 عدد پستول02عدد بندوق02عدد کلاشنکوف اور 30عدد مختلف ساخت کے کارتوس بھی برآمد ہوئے،جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی1600 گرام چرس بھی برآمدکرلیا گیا۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے مشتبہ افراد اورمختلف گاڑیوں کا ڈیٹا چیک کیا ، 50مشتبہ موٹر سائیکلیں بھی قبضہ لے لی گئیں۔

متعلقہ عنوان :