مردان‘سرکاری محکموں کو بلیک میل کرنے والے جعلی وزیرتعلیم گرفتار

اتوار 22 جنوری 2017 20:10

مردان‘سرکاری محکموں کو بلیک میل کرنے والے جعلی وزیرتعلیم گرفتار

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) مردان پولیس نے جعلی وزیرتعلیم کو گرفتار کرلیا‘ اصل وزیر ان دنوں بیرون ملک دورے پر ہیں‘ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ جبر کے قریبی علاقہ شنکر کے رہائشی طارق ولد عبدالقادر پر الزام ہے کہ وہ خود کو وزیرتعلیم ظاہر کرکے مختلف سرکاری اداروں کو بلیک میل کررہاتھا اور حالیہ این ٹی ایس ٹسٹوں میں بھی بطور وزیرسفارشیں کی تھیں تاہم گذشتہ روز پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ معلوم ہواہے کہ مبینہ جعلی وزیر میڈیسن کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ پولیس نے دفعہ 419,171اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے۔ یادرہے کہ صوبے کے وزیرتعلیم محمد عاطف خان ان دنوں بیرون ملک دورے پر ہیں ۔