جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عمومی کا اجلاس 28 اور 29جنوری کو پشاور میںمنعقد ہو گا

اتوار 22 جنوری 2017 20:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی مجلس عمومی (جنرل کونسل) کا اہم اجلاس 28اور29جنوری کو صوبائی سیکرٹریٹ رنگ روڈ پشاور میں منعقد ہو رہا ہے، اجلاس کی صدارت مولانا گل نصیب خان کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبہ بھر اور قبائل ایجنسیوں کے 800ارکان جنرل کونسل شریک ہونگے۔ اجلاس ہفتہ 28جنوری دوپہر 2بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرے روز 29جنوری تک جاری رہیگا،جبکہ مرکزی میڈیا سیل کا اجلاس 28جنوری بروز ہفتہ صبح 10بجے صوبائی سیکرٹریٹ میں طلب کیا گیا ہے، جسمیں سینٹ کے ڈپٹی چیرمین مولانا عبدالغفور حیدری بھی شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :