مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سات لاکھ روپے کے طلائی زیوارت ،چھ لاکھ روپے کی نقدی، موبائل فونز لوٹ کر فرار

اتوار 22 جنوری 2017 20:10

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) لکڑ منڈی کے علاقہ میں سات مسلح ڈاکو ئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سات لاکھ روپے کے طلائی زیوارت ،چھ لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے اور فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق گزشتہ شب سات مسلح ڈاکو لکڑ منڈی میں واقع فاروق نامی شخص کے مکان کی دیوار پھلانگ کر گھر میںداخل ہو گئے اور اہل خانہ کوجان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے رسیوں سے ہاتھ پائوں باندھ کر ایک کمرے میں بند کر دیا اورڈاکوئوں نے گھر سے سات لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارت ،چھ لاکھ روپے کی نقدی اور چار عدد موبائل فونز لوٹ لیے ۔

(جاری ہے)

ایک گھنٹہ لوٹ مارکرنے کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ سٹی مصروفِ تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :