ملتان پولیس کی کارروائی، 40جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات اورناجائزاسلحہ برآمد

اتوار 22 جنوری 2017 20:10

ملتان ۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 40جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم منیر حسین سے 2بوتل شراب اور ملزم اعجاز سے 10لیٹر شراب،پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم شوکت سے 20لیٹر شراب ، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم یعقوب مسیح سے 2بوتل شراب، ملزم عامر محبوب سے 2بوتل شراب ، ملزم آصف سے 8بوتل شراب ، ملزم ملک فراز سے 3بوتل شراب ، ملزم عرفان شریف سی10بوتل شراب ، ملزم ذوالفقار سے 1بوتل شراب، ملزم شکیل سے 2لیٹر شراب اور ملزم شاہد اسلم سے 2لیٹر شراب ، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم علی رضا سے 20لیٹر شراب ،پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم سفین سے 20لیٹر شراب، پولیس تھانہ کپ نے ملزم عبدالرحمان سے 1120گرام چرس ، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم شکیل سے 10لیٹر شراب ، ملزم جعفر سے 10لیٹر شراب اور ملزم شہباز سے 10لیٹر شراب، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم گلزار سے 16لیٹر شراب اور ملزم عمران سی9لیٹر شراب ، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم صفدر سے 10لیٹر شراب ، ملزم شاہد سے 9لیٹر شراب اور ملزم باسط سی8لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم زمان سے 1پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد یونس کو تیز رفتار گاڑی چلاتے، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم ساجد کو تیز رفتار گاڑی چلاتے اور پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم زاہد کو تیز رفتار گاڑی چلاتے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ صدر نے ملزم آصف کو بغیر این اوسی گیس ری فل کرتے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

جبکہ ملتان پولیس نے 18اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے 3کا تعلق کیٹگری -"ای"سے ہے جبکہ 15ملزمان کا تعلق کیٹگری-"بی"سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 132نان رجسٹرڈموٹر سائیکلوں کو قبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائز آفس ملتان میں 440نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی135موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :