آرسینک ملاپانی ملتان کے شہریوں کیلئے کینسراورہیپاٹائٹس کاباعث بن رہاہے

اتوار 22 جنوری 2017 20:10

ملتان ۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) آرسینک(سنکھیا)ملاپانی جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کے شہریوں کیلئے کینسراورہیپاٹائٹس کاباعث بن رہاہے ۔پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈواٹرریسورسزکے شعبہ کوالٹی لیب کے ریسرچ آفیسرزوسیم اشرف نے ’’اے پی پی ‘‘کوبتایاکہ آرسنیک والے پانی کی رنگت ضائقے اوربُومیں کوئی فرق نہیں ہوتا اسی طرح اس پانی میں کوئی بدبُوبھی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے لوگ اسے صاف پانی سمجھ کرہی استعمال کرتے ہیں ۔

جدیدتحقیق کے مطابق پانی میں آرسنیک کی مقدارصفرہو تویہ صحت کے لئے مضرنہیں ہوتالیکن ایک لیٹرپانی میں دس مائیکروگرام آرسنیک مقداربھی انسانی صحت کے لئے بھی نقصان دہ ہوتی ہے۔ملتان میں یہ مقدار ایک لیٹرپانی میں اوسطاًً50مائیکروگرام ہے جوانسانی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے ۔

(جاری ہے)

ملتان شہرمیں نصب کئے گئی100 واٹرفلٹریشن پلانٹس کے بارے میں انہوںنے بتایاکہ یہ پلانٹس بھی پانی کوصرف بیکٹریاں سے پاک کرتے ہیں آرسینک اسی طرح پانی میں رہ جاتاہے۔

انہوںنے مزیدکہاکہ جولوگ بھی پانی کامعیارچیک کروانے کیلئے ہماری لیبارٹری میں آتے ہیں ہم انہیں ہمیشہ یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ایسے پلانٹس نصب کروائے جائیں جو پانی کو آرسینک سے بھی پاک کرسکیں ،ایسے پلانٹس کی قیمت ڈیرہ لاکھ روپے ہے۔انہوںنے کہاکہ شہریوں کو استعمال سے پہلے پانی کامعائنہ ضرورکرواناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :