ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، دو زخمی

اتوار 22 جنوری 2017 20:10

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) قومی شاہراہ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کوٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق حادثہ اقبال نگر کے قریب پیش آیا جہاں ملتان سے لاہورجانیوالے ٹرک نے موٹر سائیکل کوکچل دیا،حادثہ کے نتیجہ میں 35سالہ اللہ دتہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکے ساتھی لطیف اور شہزادزخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا گیا،ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :