بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کے تعلیمی اخراجات کی مد میں 10کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے

اتوار 22 جنوری 2017 20:10

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)سیکرٹری فنانس پنجاب نے سال 2017کے پہلے 6ماہ میں بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کے تعلیمی اخراجات کی مد میں 10کروڑ روپے کے فنڈز صوبے بھر کے 36اضلاح کو جاری کئے ہیں تفصیل کے مطابق خانیوال کو57لاکھ64ہزار16روپے، بہاولنگر کو46لاکھ69ہزار421روپے،بہاولپور کو22لاکھ58ہزار336روپے ،بھکر کو 31لاکھ40ہزار395روپے، ڈیرہ غازی خاں، کو5لاکھ87ہزار759روپے ،جھنگ کو 34لاکھ59ہزار829روپے ،لیہ کو36لاکھ61ہزار428روپے ،لودھراں کو23لاکھ70ہزار913روپے ،میانوالی کو18لاکھ79ہزار496روپے ،ملتان کو80لاکھ38ہزار389روپے ،مظفر گڑھ کو27لاکھ64ہزار172روپے ،اوکاڑہ کو36لاکھ71ہزار366روپے ،پاکپتن کو 26لاکھ36ہزار398روپے ،رحیم یار خان کو24لاکھ87ہزار329روپے ،راجن پور کو5لاکھ90ہزار599روپے ،ساہیوال کو27لاکھ5ہزار964روپے ،ٹوبہ ٹیگ سنگھ کو23لاکھ14ہزار125روپے اور وہاڑی کو26لاکھ73ہزار311روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔