نشاط احمد خان ڈاہا کی پارا چناردھماکہ کی مذمت

اتوار 22 جنوری 2017 20:10

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)دہشت گرد بوکھلاہٹ میں اپنی آخری اینگز کھیل رہے ہیں آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت پاکستان آرمی، رینجرز،ایف سی اور پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپارلیمانی سیکرٹری صحت وایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے پارا چناردھماکہ کی مذمت اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

انہو ںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت جاری آپریشن جو کہ منظم اور مربوط انداز میں جاری ہے سے ملک بھر سے دہشت گرد ی ختم ہورہی ہیں مٹھی بھر عناصر اب بو کھلاہٹ کا شکار ہیں جن کو بہت جلد ختم کرکے ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ خانیوال انتظامیہ کیطرف سے جاری سرچ آپریشن کیوجہ سے ضلع بھر میں امن وامان کی حالت بہت بہتر ہے ۔