مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5فروری کو لاہور سمیت ملک بھرمیں سیمینارز،ریلیاں ،کشمیر یکجہتی کانفرنس منعقد کی جائینگی

اتوار 22 جنوری 2017 20:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) یوتھ فورم فار کشمیر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری ایوان کشمیر لاہور میں منعقد ہوا ،اجلاس میں 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منانے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5فروری کو لاہور سمیت پورے ملک میں تقریبات ،سیمینارز،ریلیاں اور کشمیر یکجہتی کانفرنس منعقد کی جائیں گی جن سے متعدد سیاسی ،سماجی جماعتوں کے رہنماء قائدین خطاب کرینگے،اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی مال روڈ سے لاہور پریس کلب تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جائے گی،اسلام آباد میں کشمیر یکجہتی سیمینار منعقد ہوگا جبکہ آزاد کشمیر میں کارواں کشمیر ریلی،کوئٹہ میں موٹر سائیکل کشمیر قافلہ ،پشاور کشمیر کنونشن اور کراچی میں کشمیر یکجہتی واک منعقد کی جائے گی،طارق احسان غوری نے کہا کہ یوتھ فورم فار کشمیر نے 2017کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کا سال قرار دیا ہے اور ہم انشاء اللہ دنیا بھر کے ایوانوں میں کشمیر کی آواز پنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :