پنجاب میں ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری لانے کیلئے ایمرجنسی افسران و انسٹرکٹرز پر مشتمل 20رکنی دستہ ترکی روانہ
ریسکیو 1122 ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے ، ڈاکٹر رضوان نصیر
اتوار 22 جنوری 2017 20:10
(جاری ہے)
بیس رکنی وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا، پراونشل مانیٹرنگ آفیسر میاں رفعت ضیاء، رجسٹرار اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر روالپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمن ، ضلعی ایمرجنسی آفیسر اٹک میاں اشفاق، ایمرجنسی آفیسر آئی ٹی نعیم مرتضیٰ ، ہیڈ آف ٹریننگ محمد احسن، ایڈجوٹینٹ اکیڈمی ڈاکٹر علی امام سید، ہیڈ آف میڈیکل ٹریننگ ڈاکٹر احتشام مظہر ، پبلک ریلیشنز آفیسر شہناز اختر، ایمرجنسی آفیسر لاہور ڈاکٹر رضوان چوہدری، ضلعی ایمرجنسی آفیسر اوکاڑہ ظفر اقبال شاہین، سینئر انسٹرکٹر ٹریننگ عرفان خان، نرسنگ انسٹرکٹر محبوب عالم ، اشرف علی انجم، ثاقب علی اور دیگر شامل ہیں۔
ترکی میں تربیت حاصل کرنے کے بعدوطن واپسی پر وفد کے شرکاء موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے سٹاف اور دیگر ریسکیو افسران و سٹاف کو تربیت فراہم کریں گے۔ وفد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ 2004میں ریسکیو 1122اپنے قیام سے اب تک پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں ایمرجنسی کیئر کے ذریعے بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی والہانہ قیادت اور سنجیدہ کوششوں کے نتیجے میں ترکی کے معزز صدر رجب طیب اردگان نے اپنے دورہِ پاکستان کے دوران پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری لانے کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔جس کے نتیجے میں ہمارے بھائی ملک ترکی کے مختلف محکمہ جات اور افسران نے پنجاب کے مختلف محکموں خصوصاًً ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری لانے کیلئے جنگی بنیادوں پر تکنیکی معاونت اور تربیت کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ترکی حکومت کے تعاون سے ملکی تربیتی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھارلانے کیلئے کوشاں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
-
2015میں محرم کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سندھ رینجرز نے 8 سال بعدریڈیوپاکستان کی عمارت خالی کردی
-
انسداد دہشت گردی عدالت: اسد عمر‘زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
وزیراعلی پنجاب سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات ، منصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی
-
نواز شریف،یوسف رضاگیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس،نیب سے رپورٹ طلب
-
اسلام آباد پولیس نے سینکڑوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروا دیئے
-
اسرائیل غزہ میں قحط اور بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے.یورپی یونین
-
پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ، انتظامیہ کو درخواست دے دی
-
جنرل (ر) باجوہ، فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کی تحریک پیش کروں گا، خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.