وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اتوار 22 جنوری 2017 20:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :