آل بلوچستان متحدہ یونین کونسلز ایکشن کمیٹی کا قافلہ کوئٹہ پریس کلب سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا

قومی اسمبلی ،سینیٹ ،سپریم کورٹ اور پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج کرینگے

اتوار 22 جنوری 2017 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) آل بلوچستان متحدہ یونین کونسلز ایکشن کمیٹی کا قافلہ کوئٹہ پریس کلب سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیاجہاں وہ قومی اسمبلی ،سینیٹ ،سپریم کورٹ اور پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل بلوچستان متحدہ یونین کونسلز ایکشن کمیٹی اپنااحتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے مختلف ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندے قافلے کی صورت کوئٹہ پریس کلب سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے جہاں وہ قومی اسمبلی ،سینیٹ ،سپریم کورٹ اور پریس کلب اسلام آباد کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرینگے ،اور اپناآئینی حق لینے کیلئے اسلام آباد میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے پارلیمانی سربراہان سے ملاقاتیں کرکے ان سے 18ویں تریم 140Aکو مکمل قابل عمل بنانے کی استدعا کی جائیگی ۔