Live Updates

عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثال ہیں‘عدالت کے باہر عدالت لگانے والے عدالت عظمیٰ میں ثبوت پیش کیوں نہیں کرتی ‘ نواز شریف انشاء اللہ وزیراعظم بنتے رہیں گے کیونکہ یہ نصیب نصیب کی بات ہے

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان

اتوار 22 جنوری 2017 20:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثال ہیں‘عدالت کے باہر عدالت لگانے والے عدالت عظمیٰ میں ثبوت پیش کیوں نہیں کرتی ۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں بیرونی فنڈنگ کیس میں استثنیٰ کیوں مانگا ‘ عمران خان آپ کے قول و فول میں تضاد ہے اور آپ نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ خان صاحب آپ کو کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹے الزامات لگانے اور جلسے جلوسوں میں مقدمے لڑنے کی عادت ہے‘خان صاحب قوم کو بتائیں آپ نے ساڑھے تین سال کیا کیا ہے‘ خان صاحب ثابت یہ ھو گیا ہے کے آپ کو جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کچھ نہیں آتا ‘خان صاحب جلد طویل چھٹی پر رخصت ھونے والے ہیں‘ خان صاحب آپ نے کچھ کیا ھوتا تو اشتہارات چلاتے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب نواز شریف انشاء اللہ وزیراعظم بنتے رہیں گے کیونکہ یہ نصیب نصیب کی بات ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات