اپ ڈیٹ )

نوشہرہ اضاخیل پولیس کارنگ میںبھنگ، ریسٹورنٹ میں جاری رقص و سرور کی محفل پر چھاپہ ، دولہا ،54تماش بین،07رقصائیں گرفتار،آلات موسیقی ،اسلحہ قبضہ میں لے لیا گیا

اتوار 22 جنوری 2017 20:00

نوشہر ہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) نوشہرہ اضاخیل پولیس کارنگ میںبھنگ، جی ٹی روڈ پر واقع ترسکون ریسٹورنٹ میں جاری رقص و سرور کی محفل پر چھاپہ ۔محفل عروج پردولہا ،54تماش بین،07رقصائیں گرفتار۔ہوائی فائرنگ کرنے والے گرفتار ،آلات موسیقی ،اسلحہ قبضہ میں ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کومعتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ جی ٹی روڈ پر واقع ترسکون ریسٹورنٹ میں رقص و سرور کی محفل جاری ہے جس میں شدید ہوائی فائرنگ ہورہی ہے اس بات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے DSPپبی سرکل خان خیل خان،SHOاضاخیل حاجی خادمین خا ن،شعبہ تفتیش کے اختر حسین ،RRF،ایلیٹ فورس پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیکر کاروائی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

چھاپہ مار ٹیم نے چھاپہ لگاکر ترسکون ریسٹورنٹ میں شفیق ولد سعید سکنہ سوات حال عشورآباد امان گڑہ کی شادی کی خوشی میں جاری رقص و سرور کی عروج پر پہنچی ہوئی محفل الٹ دی ۔07رقصائیں ،مسماةثناء دختراعجاز ،مسماةشکیلہ ولدزوجہ اعجاز،ندا دختر اعجاز،حیاء زوجہ کامران،لیلی دخترعمران ساکنان بجلی گھر مردان،مسماة انشہ دختر فلک نیاز سکنہ ڈبگری پشاور،مسماة نزاکت دختر امیر ذادہ سکنہ شگو ناکہ مردان جبکہ 54تماش بین محو تماشہ گرفتار کر لیے گئے ۔الات موسیقی ،اسلحہ قبضہ پولیس میں کرکے ملزمان کے خلاف علت26مورخہ 22.01.2017جرم294/15AA/3.4LSAدرج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا

متعلقہ عنوان :