آئندہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی

اتوار 22 جنوری 2017 19:51

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر مزید برفباری کی پیشنگوئی کی ہے جبکہ منگل اور بدھ کے روز سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ24گھنٹوں کے دوران حیدرآباد سمیت سندہ کے بیشتر علاقوںمیں موسم خشک اور سرد رہے گا ۔اتوار کو حیدرآباد24سینٹی گریڈ کے ساتھ خشک رہا ، حیدرآباد میں شام کے اوقات ہوا میں نمی کا تناسب 31% فیصد جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈاورزیادہ سے زیادہ24سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :