کوئٹہ، غلام نبی مری کی بی یو جے کے نومنتخب عہدیداروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 22 جنوری 2017 19:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن وضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری نے اپنے جاری کر دہ بیان میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹ (بی یو جی) کے نومنتخب صدر خلیل احمد ،جنرل سیکرٹری ایوب ترین اور ان کے دیگر تمام عہدیداروں کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آزادی صحافت اور صحافی برادری کے جائز حقوق کے لئے آواز بلند کرینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بلوچستان میں صحافی برادری جن نا انصافیوں ، مسائل ومشکلات کا سامنا ہے ان کو دور کر نے کے لئے نومنتخب کا بینہ کے عہدیداران اپنے تمام تر توانائیوں کو صرف کر تے ہوئے جدوجہد کی خاطر کسی قسم کی قربانی کا پرواکئے بغیر ہر فورم پر آواز بلند کرینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی برادری نے ہمیشہ بلوچستان میں جاری نا انصافیوں اور یہاں کے عوام کے ساتھ حکمرانو ں اور بالا دست قوتوں کے ناروا رکھے گئے پالیسیوں اور اقدامات کے خلاف آواز بلند کی جس کی پاداش میں ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ نہتے ، صحافی ، قتل وغارت گری، ودیگر ظلم وستم کا شکار رہے ہیں اور آج بھی بلوچستان میں صرف صحافی نہیں بلکہ یہاں کے تمام مکاتب فکر کے عوام نا مساعد حالات اور اپنے قومی اور انسانی حقوق سے محروم ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں یہاں پر آج بھی نا انصافیوں کا دور دورہ ہے ایسے حالات میں نومنتخب کا بینہ کے دوستوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی کہ وہ ان مسائل کو ملکی اور بین القوامی سطح پر اجاگر کر نے کے لئے اپنے فرائض منصبی کو نہایت خوش اسلوبی اور ایمانداری سے ادا کر تے ہوئے اس سرزمین اور معاشرے ایک باشعور فرد کی حیثیت سے اپنا نمایا کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ گھمبیر اور سیاسی بحرانی کیفیت کاشکار سماج میں صحافی برادری کو بلا رنگ ونسل ، مذہب ، زبان اور تمام تر خوف وہراس سے بالا تر ہو کر معاشرے کی سماجی تضادات اور دیگر مسائل کو اجاگر کر نے میں یہاں کے غریب عوام کو اس مشکلات سے نکالنے اور مسائل سے نجات دلانے کے لئے اقدامات اٹھائیں اور ظلم وستم کے شکار غریب عوام کے لئے اپنے صحافی پیشے سے عملی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ جاری مظالم اور نا انصافیوں کے خلاف آواز بلند کر تے ہوئے ان کے ساتھ روا رکھے گئے اقدامات کی ہر جگہ پر مذمت کی اور پارٹی آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :