چنیوٹ، حادثات میں اضافے، جماعت اسلامی کا انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 22 جنوری 2017 19:51

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) جھنگ روڈ رمضان شوگر ملز کے قریب روڈ بلاک رہنا معمول بنا گیا حادثات میں اضافے پر جماعت اسلامی کا ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی چنیوٹ کے ضلعی شوریٰ کا ایک ہنگامی اجلاس صدر میاں عبدالقیوم ہنجرا منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اسلام خان کے علاوہ محمد نواز سپرا اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس کے دوران جھنگ روڈ پر واقع رمضان شوگر ملز کے قریب آئے روز حادثات اور روڈ بلاک رہنے پر شدید احتجاج کیا گیا اور ایک قرار داد کے ذریعے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ اس روڈ کو فوری طور پر کھلا کیا جائے اور وہاں پر پولیس کی چیک پوسٹیں اور وارڈن پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :