ْ چنیوٹ، آنے والا دور پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی،سید کلیم علی امیر

نوازشریف قومی اداروں کویرغمال بنانے کیلئے ہرحد سے تجاوزکرجاتے ہیں،رہنما پی پی

اتوار 22 جنوری 2017 19:51

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی73چنیوٹ سید کلیم علی امیر شاہ نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہو گااپنے قائد محترم بلاول زرداری بھٹو کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں پورے ملک میں کلین سویپ کریں گے انہوں نے کہا کہ نوازشریف ایک اناپرست اوراقتدارپرست انسان ہیں ،وہ قومی مفادکے حامل فیصلے نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

نوازشریف اپنے جعلی اقتدارکی مضبوطی اور قومی اداروں کویرغمال بنانے کیلئے ہرحد سے تجاوزکرجاتے ہیںموجودہ حکومت غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کر سکی عام آدمی اس وقت دو وقت کی روٹی کے نوالے کو ترس رہا ہے ملک میں گیس اور بجلی کا بدترین بحران ہے پیپلز پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرے گی اور عوام کے حقوق کیلئے اپنا جنگ جاری رکھے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں عدلیہ ، میڈیا اور جمہوریت کی بحالی کیلئے بہت سی قربانیاں دی ہیں

متعلقہ عنوان :