افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں بھر پور کردار ادا کیا ہے ،صاحبزادہ خواجہ معین الدین

بھارتی جنرل راحیل شریف کانام لے کرایک دوسرے کوڈراتے ہیں،رہنما جماعت اہلسنت

اتوار 22 جنوری 2017 19:51

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی چنیوٹ اور جماعت اہلسنت کے رہنما صاحبزادہ خواجہ معین الدین نے دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کے اقدامات کو سہراتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے جس پر قوم کو فخر ہے پاک فوج کے سربراہ کی حیثیت سے جنرل راحیل شریف نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے اورملک دشمن قوتوں کوہربارکراراجواب دیا ۔

ہم وطنوں سمیت دنیا بھرمیں مقیم پاکستانیوں کوجنرل راحیل شریف کی گرانقدرخدمات ہمیشہ یادرہیں گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجی ہمارے دبنگ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کانام لے کرایک دوسرے کوڈراتے ہیں۔ جنرل قمرجاویدباجوہ بھی ایک پروفیشنل اورزیرک فوجی اورقائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ جنرل قمرجاویدباجوہ اورجنرل زبیرمحمودحیات کی قیادت میں پاک فوج دشمن کودھول چٹا دے گی ۔پاک فوج شرپسندعناصر کاچن چن کاصفایاکردے گی ۔انہوں نے کہا کہ پا مادر وطن کی سا لمیت اورقومی وحدت کیلئے اپناتاریخی کرداراداکریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگرریاست کے ساتھ ساتھ معاشرے کاہرطبقہ بھی قیام امن اورسیاسی استحکام کیلئے اپنااپناکرداراداکرے تومٹھی بھرشرپسندعناصر ہماراکچھ نہیں بگاڑسکتے۔

متعلقہ عنوان :