چنیوٹ ،پارا چنار حملہ بد ترین دہشت گردی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، سید شاہد علی شاہ

حملہ پاکستان کو عدم استحکام کیلیئے دشمن قوتیں کی شازش ہے، رہنما پاکستان عوامی تحریک

اتوار 22 جنوری 2017 19:51

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر سید شاہد علی شاہ نے پارا چنار میں سبزی منڈی میں ریموٹ کنٹرول حملہ بد ترین دہشت گردی ہے عوامی تحریک اس حملے کی پرزور الفاظ میںمذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرے،یہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کا شاخسانہ ہے جن کا مقصد دراصل پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کر نا ہے یہی ملک دشمن قوتیں پاکستان میں امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کو اچھا نہیں سمجھتیں بلکہ ان کو ششوں کو نقصان پہنچا نا ہے ،انہوں نے کہا کہ کو ئی بھی سچا مسلمان اور محب وطن ملک عزیز میںانارکی پھیلانے اور حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا اس حملے میں ملک دشمن عناصر جن میں بھارت اسرائیل ،امریکہ اور ان کے کا رندے ملوث ہو سکتے ہیں ہیں جن کے خلاف فو ری کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے ،انہون نے کہا کہ اس حملے سے یقیناً پاکستان کی ساکھ عالمی سطح پر خراب ہو ئی ہے پارا چنار میں حملہ فیڈرل گورنمنٹ ناکامی کا واضح ثبوت ہے حکومت لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ملک میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر ہے انہوں نے مزیدکہا کہ ملک میں ہو نے والی دہشت گردی کے پیچھے یہی شرپسند عناصر ہی ملوث ہیں جو پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں ہم سب کو مل کر ان شرپسند عناصر کے خلاف مل کر مشترکہ جدوجہد کرتے ہو ئے اپنے دشمن کی چالوں کو بھانپتے ہو ئے ملک کا دفاع اور اس میں قیام امن کیلئے سب کو مل کر اپنا مو ثر کردار ادا کر نا ہو گا جس کے لئے آپس کے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہو گا ،انہوں نے اس حملے کو پاکستان پر حملہ تصور کیا اور کہا کہ حکومت ان دہشت گرد عناصر کے خلاف فوری طو ر پر کاروائی کرے ۔