ماڑی پٹرولیم کمپنی کو گزشتہ سہ ماہی کے دوران 1846.449 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع

اتوار 22 جنوری 2017 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) 31 دسمبر 2016کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی نے 1846.449 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس نفع 585.111 ملین روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح سال 2015کے آخری تین ماہ کے مقابلہ میں سال 2016کے اس عرصہ کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی کے خالص منافع میں1261.338 ملین روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق سال 2016 کی آخری سہ ماہی کیلئے کمپنی کی فی حصص آمدنی 16.75 روپے تک بڑھ گئی جبکہ اس سے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی5.31 روپے رہی تھی۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اضافہ میں نمایاں اضافے کے نتیجے میں حصہ اداروں کیلئے 30 فیصڈ یعنی 3 روپے فی حصص کے وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :