ملتان ،میٹرو بس سسٹم کیلئے موبائل ایپ کی تیاری شروع

اتوار 22 جنوری 2017 19:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) ملتان میٹرو بس سسٹم کیلئے موبائل ایپ کی تیاری شروع کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کیلئے موبائل ایپ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تیار کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپ کے ذریعے شہری بس کی لوکیشن اور سٹیشن پرآمدیاتاخیرکے اوقات معلوم کرسکیں گے۔اس کے علاوہ بس سٹاپس پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔ آئندہ ماہ 11 فیڈر روٹس پر 226 سٹاپ قائم کرکے بسیں چلادی جائیں گی۔