سکردو میں جانوروں کو کھلانے والے آٹے سے بد تر آٹا لوگوں کو سپلائی کیا جارہا ہے،خواجہ مدثر

اتوار 22 جنوری 2017 19:50

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء)تحریک انصاف کے سٹی آرگنائزر خواجہ مدثر نے کہا ہے کہ سکردو میں جانوروں کو کھلانے والے آٹے سے بد تر آٹا لوگوں کو سپلائی کیا جارہا ہے ۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سکردو میں اس وقت حالات کے بد ترین دور سے گزر رہے ہیں حالات بد سے بدتر ہو تے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سکردو کے تمام ملز میں آٹا ملا ریت سپلائی کر رہے ہیں تمام ملز کو چاہیے کہ اپنا کام ٹھیک کرے مشینری کی حالات دیکھیں فوڈز انسپکٹر کو چاہیے کہ تمام ملز کی مشینری کو چیک کریں لوگوں کو بلیک آٹا دیناکہاں کا انصاف ہے ۔

شگر اور خپلو میں فائن آٹا نکالا جاتا ہے جبکہ سکردو شہر میں جاروں کو کھلانے والے آٹا دینا یہاں کے تمام ممبر کی نا اہلی ہے ۔ممبر اسمبلی اسلام آباد میں سردی گزارنے سے بہتر ہے کہ حلقے کے عوام میں آئیں اور دیکھیں لوگ کس کرب سے گزر رہے ہیں چیف سیکریٹری نوٹس لیکر سکردو کے عوام پر رحم کریں اور ان پر جو وقت گزر رہی ہے وہ قیامت سے کم نہیں۔ انشاء اللہ تحریک انصاف ہر فورم پر عوام کی آواز اٹھائیں گے اور اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔