پی ٹی آئی ملک میں فحاشی عریانی پھیلارہی ہے، اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی نے گزشتہ چھ ماہ سے اے ڈی پی جمع کرائی ہے مگر افسوس کا مقام ہے کہ ابھی تک کسی ایم پی اے کو فنڈز جاری نہیں ہوئے

رکن صوبائی اسمبلی اعظم خان دُرانی کا تقریب سے خطاب

اتوار 22 جنوری 2017 19:50

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) رکن صوبائی اسمبلی اعظم خان دُرانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں فحاشی عریانی پھیلارہی ہے اراکین خیبرپختونخواہ صوبائی اسمبلی نے گزشتہ چھ ماہ سے اے ڈی پی جمع کرائی ہے مگر افسوس کا مقام ہے کہ ابھی تک کسی ایم پی اے کو فنڈز جاری نہیں ہوئے جمعیت علماء اسلام خدا کی زمین پر خدا کا نظام لانا چاہتی ہے جو درویش انسان سابق وزیراعلیٰ مفتی محمود مرحوم نے 1973 ء کے آئین میں قومی وصوبائی اسمبلی میں اسلامی دفعات کا نفاذ کرکے ثابت کیا ہے عوام کی حقیقی ترجمان جمعیت علماء اسلام ہے 7,8,9 اپریل کو جے یوآئی کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا جس میں ایک کروڑ سے زائد افراد شرکت کریں گے جہاں شرکت کرنے والوں کا مکمل کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بنایا جائے گا تقریبات میں امام کعبہ سمیت اسلامی ممالک سے ممتاز علماء کرام ، سکالرز ، دانشور شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یونین کونسل گڑھی شیراحمد اور یونین کونسل سٹی ٹو کے کابینہ اور کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع ناظم عمومی حاجی محمد نیاز خان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا اعزاز اللہ حقانی، گڑھی شیر احمد کے ناظم مولانا زاہد شاہ ، جنرل سیکرٹری ساجد خان ،مولانا گوہر علی شاہ الحسینی سٹی ٹو کے امیر مفتی کلیم اللہ ، جنرل سیکرٹری رفیع اللہ خان ،کاشف خان نے بھی خطاب کیا ایم پی اے اعظم خان دُرانی نے کہا کہ طاغوتی قوتیں ہماری اسلامی تشخص ختم کرنا چاہتی ہے مگر جمعیت علماء اسلام اور مولانا فضل الرحمن ان کے خلاف دیوار بن کر کھڑے ہے صد سالہ تقریبات کی کامیابی سے ان قوتوں کو واضح پیغام مل جائے گاہمیں اپنے ملک و عزت کو ہرصورت میں بچانا ہے۔