بنوں سپیشل پولیس فورس میں میرٹ کے برعکس بھرتیوںہونے کا انکشاف

اتوار 22 جنوری 2017 19:50

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) بنوں سپیشل پولیس فورس کی بھرتیوں میرٹ کے برعکس ہونے کا انکشاف ہوا ہے بنوں کے علاقہ شمع خیل خوجڑی کے رہائشی منظور خان ولد شائستہ خان نے میڈیا کو تحریری مراسلہ ارسال کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بنوں سپیشل پولیس فورس کے 182 خالی آسامیوں کیلئے ٹیسٹ انٹرویو اور فزیکل ٹیسٹ ہوا جس میں میری ٹوکن نمبر 1103 پر میری کامیابی کانوٹیفیکیشن جاری ہوا اورتو میں 371 مقابلے میں شریک اُمیدواروں میں سے 122 ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا لیکن جب فائنل لسٹ جاری کی گئی تو میرانام ویٹنگ لسٹ میں 32 ویں نمبر پر رکھا گیا تھا جو کہ میرٹ کی واضح خلاف ورزی ہے اُنہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک ، آئی جی خیبرپختونخواہ ناصر دُرانی ، چیئرمین نیب ، ڈی آئی جی بنوں ، ڈی پی او بنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ میرٹ کے برعکس ہونے والی بھرتیوں کا اعلامیہ فوری طور پر منسوخ کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :