سمبڑیال, مرغ فروشوں کے کیمیکل والے ڈرم شہریوں میںموت بانٹنے لگے

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء)سمبڑیال شہر وگردنواح میں مرغ فروشوں کے کیمیکل والے ڈرم شہریوں میںموت بانٹنے لگے محکمہ صحت اور ماحولیات کے افسران کی بے حسی بھی عروج پر ہے ا ن ڈرموں میں مرغوں کو ذبح کرنے کے بعد پھینک دیا جاتا ہے اور تمام آلائشیں بھی انہیں ڈرموں میں موجود ہوتی ہیں مختصر یہ کہ کیمیکل والے یہ ڈرم اور آلائشیوں کا تعفن فروخت ہونے والے گوشت پر اپنے بداثرات چھوڑ دیتا ہے جو کہ سراسرزیادتی اور انسانی جانوں کے ساتھ ظلم ہے یہ گوشت کھانے سے شہری مختلف بیماریوں میںمبتلاہور ہے ہیں صفائی اور ماحول کا خیال رکھنا محکمہ صحت اور ماحولیات کے ذمہ دار افسران کا ہے جو کہ چشم پوشی اختیار کررہے ہیں ان کا یہ وطیرہ ناقابل فہم ہے اور اپنے فرائض سے مجرمانہ غفلت سے شہری مجبوراًان پولٹری شا پ سے ناقص اورغیر معیاری گوشت خریدنے اور کھانے پر مجبور ہیں شہریو ں سمیت عوامی ،سماجی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کریں کہ فوری طورپر کیمیکل والے ڈرم تبدیل کیے جائیں