حکومت مسئلہ کشمیر سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی،مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے گا, بر جیس طاہر

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) سانگلہ ہل وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمدبر جیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستا ن مسئلہ کشمیر سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی اس کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے گا اور حکومت پاکستان کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے عملی طور پر کردار ادا کرے گی وہ سانگلہ ہل اپنے دفتر میں اتحاد پریس کلب سانگلہ ہل کے صدر ڈاکٹر محمد عباس کی قیا دت میں ملنے والے صحافتی وفد سے بات چیت کر رہے تھے وفاقی وزیرچوہدری برجیس طاہرنے مزید کہا کہ حکومت پاکستان 5فروری اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پورے جوش وخروش کے ساتھ منائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے امن و امان اور پیار کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور اگر کوئی ہمارے اس پیار و محبت کو کمزوری سمجھے تو یہ اس کی بھول ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان اپنے ملکی دفا ع کیلئے ہر لحاظ سے مضبوط ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کی حدود میں آجانے والے بھارتی فوجی کو بھی ہم نے جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھیجا تھا ۔اس موقع پر چوہدری برجیس طاہر نے اتحاد پریس کلب سانگلہ ہل کے صدرڈاکٹر محمد عباس کے پوچھنے پر بتایا کہ سانگلہ ہل میں بہت جلد یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایا جا ئے گا اس کیلئے موزوں زمین کی تلاش کی جارہی ہے