حافظ آباد, پنجاب میں تعلیمی لحاظ سے نمبر پانچ پر آنا میرے اساتذہ کی محنت کا ثمر ہی, ریاض احمد تارڑ

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) ضلع حافظ آباد کا پنجاب میں تعلیمی لحاظ سے نمبر پانچ پر آنا میرے اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے۔ضلع کے اساتذہ کی حو صلہ افزائی کو ہر صورت سامنے رکھا جائے پنجاب کی کل غلط تعلیمی پالیسیوں اور پرائیویٹیشن کی وجہ سے علم و ادب کی اعلیٰ اقتدار کی بجائے ڈگری کو علم سمجھا جا رہا ہے۔ ملک کو گروی رکھنے اور پرائیویٹیشن کا فیصلہ واپس لیا جائے سندھ اور پختونخواں سے صوبہ پنجاب بڑا صوبہ ہے۔

(جاری ہے)

باقی صوبہ کی طرح پنجاب کے اساتذہ کو بھی اپگریڈیشن دیاجائے۔پنجاب کے اساتذہ کو سڑکوں پر آنے کی دعوت نہ دی جائے۔24جنوری لاہور اور25جنوری فیصل آباد میں پنجاب کی قیادت اہم اعلانات کرے گی۔ضلع حافظ آباد کے اساتذہ ان کے منظر ہیں۔ PECکی امتحانات پنجم، ہشتم کا بائیکاٹ ہو سکتا ہے۔فوری اپگریڈیشن کا اعلان کریں اور ملک کو پرائیویٹیشن کی طرف نہ دھکیلا جائے ۔ اساتذہ کے مختلف کا ونر میٹنگ میں چیئر مین ریاض احمد تارڑ کا خطاب اساتذہ رہنما میں شبیر احمد گجر، زبیر ہنجرا، فیاض احمد وڑائچ ،رانا وقار خاں، ملک منظور، مشتاق چٹھہ، جعفر باجوہ، عقیل آزاد اور فیاض احمد وڑائچ شامل تھی

متعلقہ عنوان :