پاپوا نیوگنی میں شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کرکے واپس لے لی گئی

ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

پورٹ مورس بی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) بحرالکاہل کے جزیرے پاپوا نیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کرکے واپس لے لی گئی ، ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بحرالکاہل کے جزیرے پاپوا نیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کرکے واپس لے لی ۔

(جاری ہے)

اس زلزلے کے بعد پاپوا نیوگنی اور سولومن آئلینڈز کے علاوہ قریب واقع جزائر کے لیے جاری کردہ سونامی وارننگ اب منسوخ کر دی گئی ہے۔ ابتدا میں اِس زلزلے کی شدت آٹھ بتائی گئی تھی لیکن امریکی جیولوجیکل سروے نے بعد میں اس کی شدت میں ایک پوائنٹ کمی کر دی تھی۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق اتوار کے روز آنے والے زلزلے کے بعد ایک میٹر تک بلند سمندری لہریں ساحلوں سے ٹکرائیں گی۔ یہ امر اہم ہے کہ بحرالکاہل کے یہ جزائر زمین کے اس حصے پر واقع ہے، جس کی گہرائی میں آتشی پٹی ہے اور اِس پٹی کے اوپر جو ملک ہیں، وہاں زلزلے معمول ہیں۔

متعلقہ عنوان :