انڈونیشیا میں سیکورٹی فورسز نے شام سے لوٹنے والے 17شہریوں کو گرفتارکرلیا،تحقیقات شروع

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) انڈونیشیا میں سیکورٹی فورسز نے شام سے لوٹنے والے 17شہریوں کو گرفتارکرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشی سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ شام میں بنیاد پرستانہ کارروائیوں میں شریک رہنے کے بعد وطن واپس لوٹنے والی17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ ان افراد کو جکارتہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق ان افراد سے چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اگر کوئی بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث پایا گیا تو اسے جیل بھیج دیا جائے گا۔ انڈونیشی پولیس نے گزشتہ برس دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے شبے میں 170افراد کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :